جہانگیر ترین گروپ کا آج ہونے والا اجلاس بھی موخر
صوبائی وزیر اجمل چیمہ ظہرانہ دیں گے جس میں جہانگیر ترین گروپ کے اراکین شریک ہوں گے۔
عبدالحئی دستی اور سردار خرم لغاری سےملاقات۔مسائل حل کرانی کی یقین دہانی کرائی۔فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) جہانگیر ترین گروپ کا آج ہونے والا اجلاس بھی موخر کرد یاگیا ہے، صوبائی وزیرا جمل چیمہ کی جانب سے آج ظہرانا دیا جا نا تھا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر اجمل چیمہ کی جانب سے آج دیا جانے والا ظہرانہ کل تک ملتوی کر دیا گیا ہے، ظہرانے میں جہانگیر ترین نے خصوصی شرکت کرنا تھی ۔ اطلاعات کے مطابق یہ ظہرانہ کل ہو گا جس میں جہانگیر ترین گروپ کے اراکین شریک ہوں گے۔
ظہرانے میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا اور اس ضمن میں مشاورت کی جائے گی، بجٹ اجلاس کے حوالہ سے بھی جہانگیر ترین گروپ کے اراکین مشاورت کریں گے۔