وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ چوہدری نثارکا حلف لینا کوئی انہونی بات نہیں۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار3سال پہلےحلف لے لیتے تو کیا ہو جاتا، چوہدری نثار کے حلف اٹھانے سے حکومت کا کوئی معاملہ نہیں، چوہدری نثار نے پچھلے3سال میں حلقےکو تباہ کر دیا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ چوہدری نثارکےحلف نہ اٹھانےسےحلقے کا کروڑوں روپےکانقصان ہوا۔
واضح رہے کہ چوہدری نثار علی خان 2018 کے انتخابات میں پی پی 10 راولپنڈی سے آزاد حیثیت سے منتخب ہوئے تھے مگر انہوں نے ایم پی اے کے طور پر حلف نہیں اٹھایا تھا۔چوہدری نثار نے آج بطور رکنِ پنجاب اسمبلی حلف اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اسمبلی پہنچ چکے ہیں لیکن اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر موجود نہیں جس کی وجہ سے ان کے حلف اٹھانے کا معاملہ لٹک گیا۔