وفاقی حکومت مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کرانے کے لیے متحرک ہوگئی۔ معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ برطانیہ کا قانون ہے سزا یافتہ شخص کو وزٹ ویزہ نہیں دیا جا سکتا ہم نے برٹش حکام کو مطلع کردیا ہے کہ نواز شریف سزا یافتہ مجرم ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق معاون خصوصی شہزاد اکبرکا کہنا تھا کہ برطانیہ کو بتایا ہے کہ نواز شریف وہاں کوئی علاج نہیں کروا رہے ،ہماری اطلاعات کے مطابق نواز شریف نے وہاں ایک ٹیکا بھی نہیں لگوایا،برطانوی حکام سے کہا ہے معاملہ خود دیکھ کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔
شہزا د اکبر کا کہنا تھا کہ برطانیہ نے ہمیں نواز شریف کی حوالگی کی درخواست دینے کا کہا ہے ،برطانوی حکومت نواز شریف کو ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ڈی پورٹ کرسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے برطانوی حکام سے کہا ہے کہ پہلے دیکھیں آپ کا قانون نواز شریف کو وزٹ پر قیام کی اجازت دیتا ہے یا نہیںحوالگی کی درخواست طویل عمل ہے اسے بعد میں دیکھیں گے ۔