صدر مسلم لیگ ن میاں محمد شہباز شریف نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، ملاقات میں مریم اورنگزیب ، عطا تارڑ ، عبدالغفورحیدری ، مولانا اسعد محمود اور اسلم غوری بھی شامل تھے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن سے گزشتہ رات کے عشائیے میں ہونے والی گفتگو پر تبادلہ خیال کیا ۔ پس پردہ سیاسی رابطوں پر بھی گفتگو ہوئی ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ پی ڈی ایم کی مکمل بحالی کی کو ششیں تیزکردی گئی ہیں ، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن کی ملاقات میں پاکستان پیپلزپارٹی اور اے این پی کی پی ڈی ایم میں واپسی کی راہ ہموار کی گئی ۔