سندھ پولیس کے تمام اہلکاروں کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صوبائی حکومت نے سندھ پولیس اہلکاروں کے لیے ڈاکٹرز کی طرح عمر کی حد ختم کر دی ہے۔ جس کے بعد اب سندھ کے تمام پولیس اہلکاروں کو ویکسین لگے گی۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پولیس کے اہلکار بھی فرنٹ لائن ورکرز ہیں اور ہمیں پولیس اہلکاروں کو ویکسین لگا کر محفوظ بنانا ہے۔
واضح رہے کہ سندھ میں اس وقت کورونا وائرس کی صورتحال ملک کے دیگر حصوں کے مقابلے میں زیادہ خراب ہے اور صوبائی حکومت نے آج رات 8 بجے کے بعد سے غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
ملک بھر میں کورونا ویکسین لگوانے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ پاکستان میں 30 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔