وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ برس کے مقابلے میں گردشی قرضے میں اضافہ 189 ارب روپے کم رہا۔
اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال جولائی سے اپریل تک گردشی قرضے میں اضافہ 260 ارب روپے رہا۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں گردشی قرضے میں اضافہ 449 ارب روپے تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گردشی قرض میں 189 ارب روپے کی کمی کی گئی۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے دوران گردشی قرض میں صرف 100 ارب روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوگا۔
ساتھ میں انھوں نے لیگی حکومت کے آخری سال سے موازنہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال گردشی قرض میں اضافہ مسلم لیگ ن کے آخری سال سے کم ہوگا۔