پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اگر مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کی پنجاب حکومت گرائی تو ہم وفاق میں اسمبلیاں توڑ دیں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان اپنی جیب میں پیسے ڈالنے والا شخص نہیں ، یہی وجہ ہے کہ ریکوڈک کیس میں فیصلہ ہمارے حق میں آیا ہے۔ اس کیس میں ہم نے اربوں روپے خرچ کیے لیکن ن لیگ والے کیسز ہارنے پر بھی کک بیکس لیتے ہیں۔
انہوں نے چوہدری نثارکے حوالے سے کہا کہ وہ ہاتھ باندھ کر پیچھے کھڑے ہونے والے شخص نہیں ۔ وہ ن لیگ کیلیے سرپرائز ثابت ہوسکتے ہیں، ان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔ چوہدری نثارایک دلیر آدمی ہیں۔