جہانگیر ترین گروپ کے رہنما راجہ ریاض نے کہاہے کہ علی ظفرنے وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کردی جس میں انہوں نے جہانگیر ترین کو نیٹ اینڈ کلین قرار دیاہے ،سازشی عناصر کو طمانچا لگاہے انہیں استعفیٰ دینا چاہیے ۔
جہانگیر ترین گروپ کے رکن راجہ ریاض نے کہاہے کہ رپورٹ کے بعد سازشی عناصر کو طمانچہ لگا ہے ، انہیں استعفا دینا چاہیے ، کل ہمارے گروپ کی جو میٹنگ ہوئی ہے و ہ اسی خوشی میں ہوئی ہے ، پارٹی میں سازشی عناصر کو رپورٹ کے شرمندگی ہوئی ہے .
انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین سے متعلق رپورٹ وزیراعظم کو دیدی گئی ہے ، علی ظفر نے رپورٹ دی ہے کہ جہانگیر ترین نیٹ اینڈ کلین ہیں ، ہم سرخرو ہو گئے ہمارے گروپ کا موقف کامیاب ہواہے ، جو چیزغلط ہو گی ہم حکومت کو احساس دلاتے رہیں گے ،ہم کہیں نہیں جا رہے تحریک انصاف میں ہی رہیں گے ، وزیراعظم کا شکریہ ہمیں نیوٹرل ایمپائر دیا ۔