صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ ریفرنس میں سپریم کورٹ سے دوبارہ رجوع کر لیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے درخواستوں کی سماعت دوبارہ کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں نئی درخواست دائرکردی۔
ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی نے ازخود نوٹس دائرہ اختیار کے تحت آئینی درخواست دائر کی ہے جس میں جسٹس قاضی فائز عیسٰی کو بھی 70 صفحات پر مشتمل درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔
صدر مملکت نے مؤقف اپنایا ہے کہ نظر ثانی درخواست پر فیصلہ آنے کے بعد بھی ازخود نوٹس دائرہ اختیارپر سماعت کی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی نظرثانی درخواستیں منظورکرلی تھیں۔
نظرثانی درخواستوں میں 19 جون 2020 کے فیصلے پرنظرثانی کی استدعا کی گئی تھی، نظرثانی اپیل میں کہا گیا تھا کہ لندن جائیدادوں کی تحقیقات ایف بی آر کو بھیجنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔