19 سال سے زائد عمرکے شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن کا فیصلہ

کل سے کورونا ویکسین کییئے پوری قوم کی رجسٹریشن شروع ہوجائے گی۔ اسد عمر

               
May 26, 2021 · اہم خبریں, قومی
ان آٹھ شہروں میں ہوٹلوں میں ڈائننگ کی اجازت ہفتے کے ساتوں دن ہو گی۔فائل فوٹو

ان آٹھ شہروں میں ہوٹلوں میں ڈائننگ کی اجازت ہفتے کے ساتوں دن ہو گی۔فائل فوٹو

 وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ 19 سال سے زیادہ عمرکے شہری کل سے کورونا ویکسین کے لیے رجسٹریشن کرائیں۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرنے ٹوئٹ میں کہا کہ کل سے کورونا ویکسین کییئے پوری قوم کی رجسٹریشن شروع ہوجائے گی۔

اسدعمرنے کہا کہ این سی اوسی اجلاس میں 19 سال سے اوپرکے شہریوں کی کورونا ویکسینیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد  19 سال سے زیادہ عمر کے شہری کل سے کورونا ویکسین کے لیے رجسٹریشن کرائیں۔