چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 10 راولپنڈی سے کامیاب ہوئے تھے۔فائل فوٹو
چوہدری نثار پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 10 راولپنڈی سے کامیاب ہوئے تھے۔فائل فوٹو

چوہدری نثارنےرکن پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھا لیا

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارنےرکن پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھا لیا۔ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نےحلف لیا۔

چوہدری نثارکی حلف برداری میں  خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے ایوان میں جانے کے لئے حکومتی ارکان کی لابی کا انتخاب کیا، اور اسپیکر چیمبر سے نکل حکومتی لابی سے ایوان کے اندر گئے، جب کہ حلف اٹھانے کے بعد چوہدری نثار حکومتی بینچوں پر بیٹھے، تاہم انہوں نے حلف کے بعد کوئی تقریر نہیں کی اور کچھ دیر بعد ہی ایوان سے چلے گئے۔

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان حلف اٹھانے کے لیے پنجاب اسمبلی پہنچے تھے۔پنجاب اسمبلی میں چوہدری نثار نے سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سے ملاقات کی۔اس موقع پرسیکریٹری اسمبلی نے چوہدری نثارکوان کے حلف سے متعلق اعتماد میں لیا۔

سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے انہیں بتایا کہ آپ کے خلاف دائر پٹیشن کا اسٹیٹس چیک کر لیا ہے، آپ حلف اٹھا سکتے ہیں، کوئی قانونی رکاوٹ نہیں۔

2 روز قبل بھی چوہدری نثار پنجاب اسمبلی پہنچے تھے لیکن وہ اس موقع پر حلف نہیں اٹھا سکے تھے۔وہ 2018ء کے عام انتخابات میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 10 راولپنڈی سے کامیاب ہوئے تھے، تاہم انہوں نے آج حلف اٹھا لیا۔