سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارنے صوبائی اسمبلی میں اپنی نشست کا حلف اٹھا لیاہے اور وہ ایوان سے روانہ ہو گئے۔
چوہدری نثار اسمبلی سے واپس جاتے ہوئے شدید دھکم پیل کے باعث میڈیا سے گفتگو نہ کر سکے اور کہا کہ دو روز کے بعد واپس لاہور آﺅں پھر میڈیا سے گفتگو کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال کسی سیاسی جماعت میں شمولیت نہیں اختیار کر رہا ۔
اس موقع پر صحافی نے چوہدری نثار سے سوال کیا کہ ” آپ اگلے وزیراعلیٰ کا حلف اٹھا رہے ہیں ؟“ جس پر سابق وزیر داخلہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” مجھے کچھ سنائی نہیں دے رہا ۔“
یاد رہے کہ چوہدری نثار نے 2018کے عام انتخابات میں ن لیگ سے الگ ہوتے ہوئے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا تھا جس میں وہ قومی اسمبلی کی نشست پر کامیاب نہیں ہو سکے تھے لیکن راولپنڈی کے حلقہ پی پی 10 سے جیت گئے تھے لیکن تین سال گزر جانے کے باوجود بھی انہوں نے اسمبلی کی نشست پر حلف نہیں اٹھایا تھا ۔