مراد علی شاہ کا وزیر داخلہ کی کراچی آمد سے لاعلمی کا اظہار

شیخ رشید کچے کے علاقے میں بھی آئیں، وزیراعلیٰ سندھ کی تجویز

               
May 26, 2021 · اہم خبریں, قومی
جیکب آباد میں جو کچھ ہوا اس پر نیب کی شکایات پر کاروائی کریں گے۔فائل فوٹو

جیکب آباد میں جو کچھ ہوا اس پر نیب کی شکایات پر کاروائی کریں گے۔فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی کراچی آمد سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
شکارپور میں صحافیوں سے گفتگو میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں یا سندھ حکومت کے حکام میں سے کسی کو اس متعلق کوئی اطلاع نہیں۔
انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو آنا ہے تو ضرور آئیں کچے کے علاقے میں بھی آئیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کچے کے تمام علاقوں کو خالی کرایا جائے گا۔