عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 23 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 850 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی بڑھتی ہوئی خریداری سرگرمیوں سے ڈیمانڈ بڑھنے کے باعث بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 23 ڈالر کے اضافے سے 1907 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2850 روپے اور 2443 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے سے فی تولہ سونا 1 لاکھ 12 ہزار 750 روپے اور دس گرام 96 ہزار 665 روپے کا ہوگیا۔
اس طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے کے اضافے سے 1480 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 17.215 روپے کے اضافے سے 1268.86روپے ہوگئی۔