سینیٹرعلی ظفرنے چینی اسکینڈل رپورٹ کے حوالے سے راجہ ریاض کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر ترین معاملے کی کوئی تحقیقاتی رپورٹ ابھی تک وزیراعظم کو پیش نہیں کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے تردیدی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک کسی کی فائنڈنگ کو تحریر میں نہیں لایا گیا، انکوائری رپورٹ تحریک انصاف کا اندرونی معاملہ ہے۔ مجھے جہانگیر ترین کیس کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ سفارشات مکمل ہونے پر وزیراعظم عمران خان کو پیش کروں گا، وزیراعظم کی پالیسی میں کرپشن کے لیے کوئی گنجائش نہیں۔
کچھ افراد/میڈیا جہانگیر ترین کے معاملہ میں مُختلف قیاس آرایوں میں مصروف ہیں میں ایک دفعہ پھر یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ابھی تک میری طرف سے کوئی رپورٹ پیش نہیں ہُوئ اور ضروُری نہیں کہ نتائج تحریری ہی ہوں اور اس کی کوئی قانونی قیمت یا حیثیت نہیں ہوگی.. 1/2
— Barrister Syed Ali Zafar (@SyedAliZafar1) May 26, 2021
واضح رہے کہ راجہ ریاض نے دعویٰ کیا تھا کہ علی ظفر ایڈووکیٹ کی رپورٹ میں جہانگیر ترین کو کلین چٹ مل گئی ہے۔