عالمی وبا کورونا کے وار جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید75 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ دو ہزار 726 کیسز رپورٹ ہوئے ، پاکستان میں کورونا سے جاں بحق ہونے و الوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 540 جبکہ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 11 ہزار 302 ہو گئی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمارکے مطابق 8 لاکھ 31 ہزار 744 پاکستانی مہلک وائرس کو شکست دے چکے ہیں جبکہ ملک بھر میں 59 ہزار 18 مریض اب بھی زیر علاج ہیں ۔
پنجاب کورونا متاثرین اور اموات کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں مجموعی طور پر تین لاکھ 37 ہزار 73 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، 9ہزار 899 افراد مہلک وائرس کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئے جبکہ تین لاکھ چھ ہزار 549 صحتیاب ہوئے ۔ صوبے میں 20 ہزار 625 ایکٹو کیسز ہیں ۔
سندھ میں تین لاکھ 13 ہزار 59 افراد کورونا کا شکار ہوئے جن میں سے چار ہزار 966 افراد جاں بحق ہوئے، دو لاکھ 84 ہزار 695 افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی جبکہ 23 ہزار 398 افراد ایکٹو کیسز ہیں ۔ خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 31 ہزار 27 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں سے ایک لاکھ 21 ہزار 517 افراد صحتیاب ہو گئے ، پانچ ہزار 501 مریض تاحال زیر علاج ہیں جبکہ صوبے میں 4ہزار 9افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 80 ہزار 779 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، 73 ہزار 217 افراد ریکور ہوئے، 751 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ چھ ہزار 811 ایکٹو کیسز ہیں ۔ گلگت بلتستان میں پانچ ہزار 533 کورونا کیسز سامنے آئے، پانچ ہزار 324 افراد ریکور ہوئے، 107 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 102 ایکٹو کیسز ہیں ۔
بلوچستان میں 24 ہزار 823 افراد میں کورونا کیسز سامنے آئے، 273 اموات ہوئیں جبکہ 23 ہزار 501 ریکور ہوئے ، صوبے میں ایک ہزار 49 مریض اب بھی زیرعلاج ہیں ۔ آزاد جموں و کشمیر میں 19 ہزار آٹھ افراد مہلک وائرس کا شکار ہوئے ، 146 ہزار 941 صحتیاب ہوئے جبکہ 535 افراد جاں بحق ہو گئے۔ آزاد جموں وکشمیر میں کورونا کے ایک ہزار 532 ایکٹو کیسز ہیں ۔