صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کے گھر پر بم حملہ

نامعلوم افراد نے شاہ محمد وزیر کے گھر پر دستی بم پھینکا۔ بم دھماکے سے گھر کا چوکیدار زخمی ہوگیا۔

               
May 27, 2021 · اہم خبریں, قومی
حملے کے وقت شاہ محد وزیر گھر پر موجود نہیں تھے ۔فائل فوٹو

حملے کے وقت شاہ محد وزیر گھر پر موجود نہیں تھے ۔فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر کے گھر پر نامعلوم افراد کے دستی بم حملے میں ایک شخص زخمی ہوگیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر کے گھر پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، بم دھماکے سے گھر کا چوکیدار زخمی ہوگیا ، جسے قریبی ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

صوبائی وزیرشوکت یوسف زئی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کے وقت شاہ محد وزیر گھر پر موجود نہیں تھے ، واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، شواہد کی روشنی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی بھی شروع ہوگئی ہے۔