رمضان شوگر مل سے میرا کوئی تعلق نہیں۔فائل فوٹو
رمضان شوگر مل سے میرا کوئی تعلق نہیں۔فائل فوٹو

عوام دشمن بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے۔ شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ عوامی مفادات کے منافی بجٹ سازی کی مزاحمت کریں گے، عوام دشمن بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے۔

صدر مسلم لیگ ن نے بجٹ سیشن سے متعلق پارٹی اکنامک ایڈوائزری کونسل کو اہم ہدایات جاری کردیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شہباز شریف نے کہا کہ پری بجٹ سیمینار منعقد کیاجائے تاکہ عوام کو معیشت کی حقیقی صورتحال کا پتہ چل سکے، عوام کو بتانا ضروری ہے کہ کس طرح معاشی حقائق میں ہیرا پھیری اور جعلسازی کی جارہی ہے ،معاشی ماہرین پری بجٹ سیمینار میں معیشت کی حقیقت قوم کو بتائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ گندم کے غلط اعداد و شمارکی وجہ سے پہلے بھی ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، ایک بار پھر ملک کے ساتھ یہ واردات دوہرائی جا رہی ہے، حکومتی معاشی ہیرا پھیریوں کی قیمت عوام مہنگائی سے ہر روز ادا کر رہے ہیں۔