کوئٹہ،چمن، ملاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے
شدت 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی،مرکز جنوب مشرقی افغانستان کا علاقہ بتایا گیا ۔
ریاست الاسکا کے متعدد علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے ۔فائل فوٹو
کوئٹہ،چمن، ملاکنڈ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے سبب شہری خوف و ہراس کا شکار ہو گئے۔
کوئٹہ اور گردنواح میں زلزلے کے جھٹکے، زلزلہ پیما مرکزکے مطابق اس کی شدت 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز جنوب مشرقی افغانستان کا علاقہ بتایا گیا ہے جہاں گہرائی 54 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔