پاکستانیوں کیلیے بڑی خوشخبری ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف مقامی سطح پر تیار کی گئی ویکسین پاک ویک کی عام استعمال کی اجازت دیدی گئی۔
نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ مقامی سطح پر تیار کردہ پاک ویک کو لاٹ ریلیز سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا، سرٹیفکیٹ نیشنل کنٹرول لیب فار بائیولوجیک نے جاری کیا۔ذرائع کے مطابق پاک ویک کورونا ویکسین عام استعمال کیلیے رواں ہفتے دستیاب ہو گی ۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں 20 ہزار 540 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 11 ہزار 302 ہو چکی ہے ۔