وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ڈاکٹر وقار مسعود کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
وقار مسعود نے بتایا کہ آئی پی پیز کی ادائیگیوں اور پاور سیکٹر کیلئے سبسڈیز جاری رہیں گی، مالی سال 2021-22 میں 7 ہزار 989 ارب روپے گراس ریونیو کا ہدف رکھا گیا ہے، رواں مالی سال کا مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 7.3 فیصد ہے، رواں مالی سال 4100 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا گیا، امید ہے رواں مالی سال 4700 ارب روپے ٹیکس اکٹھا ہوگا۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ابھی بھی دبائو میں ہے، خوراک کی مہنگائی کے حوالے سے آئی ایم ایف سہولت دے گا، کورونا کی وجہ سے آئی ایم ایف پروگرام کے4 جائزے تعطل کا شکار رہے، آئی ایم ایف کی باقی شرائط پر عملدرآمد کیا جائے گا۔