افغان سفیر کو اچانک واپس بلانے پرتعجب ہوا۔فائل فوٹو
افغان سفیر کو اچانک واپس بلانے پرتعجب ہوا۔فائل فوٹو

فلسطین میں جنگ بندی مذاکرا ت کا پہلا نتیجہ ہے۔شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکرنے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں جنگ بندی مذاکرا ت کا پہلا نتیجہ ہے ، اب آگے بڑھنا ہوگا ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فلسطین میں لگی آگ صرف مذاکرات کے ذریعے ہی بجھ سکتی ہے، اقوام متحدہ کے صدر اور سیکریٹری جنرل مسئلہ فلسطین پرکردار ادا کریں ،اسرائیلی جارحیت سے متاثرہ فلسطین کی فوری بحالی کا کام کرنا ہوگا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکر نے کہا کہ غزہ سیز فائر مسئلے کا حتمی حل نہیں ، اب ہمیں یہاں سے آگے بڑھنا ہوگا ، دو ریاستی مسئلہ فلسطین کا حل ہے ، فلسطین کے مسئلے کا حل فوری مذاکرات ہے ، شاہ محمود قریشی نے احسن انداز میں مسئلہ فلسطین پر بات کی ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہی فلسطین جنگ بندی کی خبر آئی، یہ آگ صرف یو این قرار داد پر عملدرآمد سے ہی ختم ہو گی، قومی سلامتی کے ایجنڈے پر مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ 70سال سے ہے ،صدر جنرل اسمبلی کو افغان امن عمل پر بھی بریفنگ دی ، افغانستان میں صورتحال بدل رہی ہے ، پاکستان کے افغانستان میں امن کیلیے کردار کو دنیا سراہتی ہے ، افغان عمن عمل آگے بڑھانے کیلیے پیس کانفرنس جلد ہونی چاہیے ۔