ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان دنیا کا ساتواں ایٹمی ملک بنا۔فائل فوٹو
ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان دنیا کا ساتواں ایٹمی ملک بنا۔فائل فوٹو

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 23 سال ہو گئے

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 23 سال ہو گئے، آج یوم تکبیر منایا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق28 مئی 1998 دنیا کی تاریخ میں وہ دن ہے جب پاکستان دنیا بھر میں ساتویں ایٹمی قوت بنا ۔چاغی میں پانچ ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے ایٹمی صلاحیت میں مسلسل ترقی کی جس سے اسے روایتی دشمن بھارت پر فوقیت حاصل ہو گئی ۔

1974ء میں بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکے کیے جانے کے بعد پاکستان نے بھی ایٹمی صلاحیت کے حصول کے لیے کوششیں شروع کر دیں اور1998ءمیں ایٹمی دھماکے کر کے باقاعدہ طور پر پاکستان ایک ایٹمی صلاحیت رکھنے والے ملک کے طور پرسامنے آیا۔

گزشتہ 23 سالوں میں پاکستان نے ایٹمی صلاحیت میں مسلسل ترقی کی ہے جس کی وجہ سے خطے میں پاکستان کو اپنے روایتی دشمن بھارت پر نہ صرف فوقیت حاصل ہے بلکہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ اگر بھارتی عزائم اور اس کے جنگی جنون کا جائزہ لیا جائے تو بھارت آنے والے سالوں میں اربوں ڈالرکا ملٹری ہارڈ ویئر خرید رہا ہے مگر بھارت پاکستان کے خلاف اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکا جس کی واحد وجہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت ہے۔