گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید67 اموات اور2ہزار482کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی ) کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 607 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد9 لاکھ 13 ہزار 784 ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد58 ہزار611 ہے اور 8 لاکھ 34ہزار566 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
اعدادو شمارکے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار925افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار988، خیبرپختونخوا4ہزار25، اسلام ا?باد 753، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 273 اور ا?زاد کشمیر میں 536 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اعدادو شمارکے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 80 ہزار927،خیبرپختونخوا ایک لاکھ31 ہزار411، پنجاب 3 لاکھ 37 ہزار 775، سندھ 3 لاکھ 14ہزار158، بلوچستان 24 ہزار908، آزاد کشمیر19 ہزار60 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 545 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔