وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول(این سی او سی) اسد عمر نے ملک میں جاری کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحمد للہ کل تک ویکسین 50 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو لگائی جا چکی ہے۔
الحمد للہ کل تک ویکسین 50 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو لگائ جا چکی ہے. آپ بھی جلد رجسٹر کریں اور ویکسین لگوائیں تاکہ ہم بندشیں مزید کم کر سکیں اور پاکستان کی ترقی کا سفر تیز تر ہو. اور آپ اپنی زندگی آزادی کے ساتھ کرونا کے خوف کے بغیر گزار سکیں
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 28, 2021
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ الحمد للہ کل تک ویکسین 50 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو لگائی جا چکی ہے۔ آپ بھی جلد رجسٹر کریں اور ویکسین لگوائیں تاکہ ہم بندشیں مزید کم کر سکیں اورپاکستان کی ترقی کا سفر تیزتر ہو، اورآپ اپنی زندگی آزادی کے ساتھ کرونا کے خوف کے بغیر گزار سکیں۔