جوہری طاقت بنانے والوں کوسلام پیش کرتے ہیں۔ترجمان پاک فوج

پاکستان نے23 سال قبل خطے میں طاقت کا توازن برابرکیا تھا۔

               
May 28, 2021 · اہم خبریں, قومی
سرحدی امور معمول کے مطابق ہیں کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا۔فائل فوٹو

سرحدی امور معمول کے مطابق ہیں کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا۔فائل فوٹو

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی آئی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار نے یوم تکبیر کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج مملکت خداداد کو جوہری طاقت بنانے والوں کوسلام پیش کرتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ پاکستان نے23 سال قبل خطے میں طاقت کا توازن برابرکیا تھا،پاکستان نے کم ازکم جوہری طاقت کا مظاہرہ کیا تھا۔مسلح افواج اورقوم اس خواب کوحقیقت بنانے والوں کوسلام پیش کرتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں آج یوم تکبیر منایا جا رہا ہے، پاکستان 28 مئی کو 23 سال پہلے ایٹمی قوت بنا تھا ۔