وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یوم تکبیر کے موقع پر28مئی 1998کوکیے جانے والے ایٹمی دھماکوں کا کریڈٹ گوہرایوب، راجہ ظفرالحق اوراپنے آپ کو دیتا ہوں،نواز شریف سمیت پوری کابینہ مخالف تھی۔
راولپنڈی میں نا لہ لئی کے دورہ کے دوران میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نالہ لئی کے لیے وزیرا علیٰ عثمان بزدارنے3کروڑروپے دینے کا اعلان کیا ہے ، نالہ لئی منصوبہ بہت زبردست بنے گا، یہ منصوبہ مکمل ہوا توہم ریٹائرہوجائیں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ راولپنڈی میں وزیراعلیٰ پنجاب نے 3یونیورسٹیوں کا بھی اعلان کیا ہے ،ہمارے بعد راولپنڈی میں3یونیورسٹیاں،60 کالجزاورنالہ لئی کو یادرکھاجائے گا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان تن کر پانچ سال پورے کرے گا، قانون سے کھیلنے والوں کی خیر نہیں ہے۔ قانون سے کھلواڑ کریں گے تو قانون حرکت میں آئے گا۔
واضع رہے کہ جس دن پاکستان نے ایٹمی دھماکے کیے شیخ رشید نے اعتراف کیا تھا کہ وہ ایٹمی دھماکوں کے وقت وہ ڈرکے ملک سے بھاگ گیا تھا۔