وفاقی وزیراسد عمرنے کہا گزشتہ 10 سالوں میں ریکارڈ برآمدات ہوئیں ،آئندہ سال ملکی تاریخ کی ریکارڈایکسپورٹ کریں گے ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےاسد عمرنے کہا کہ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں 250 ارب روپے کا اضافہ کر رہے ہیں ، آئندہ مالی سال کا ترقیاتی پروگرام 900 ارب روپے تک کر رہے ہیں ، رواں سال ترسیلات زر میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، آئندہ مالی سال میں 28 ارب ڈالرز سے زیادہ کی برآمدات کا ہدف ہے، بحالی کی جو رفتار شروع ہوئی تھی وہ اب تیز ہو رہی ہے ، لائیو aسٹاک اور زراعت کے شعبے حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں ۔
اسد عمر نے کہا کہ ہماری بڑی صنعتوں کی ترقی بھی اچھی ہے ، کورونا کی وجہ سے پولٹری کی صنعت متاثر ہوئی، صنعت متاثر ہونے سے قیمتیں بھی بڑھیں ، بجلی کی کھپت میں 6 فیصد اضافہ دیکھ رہے ہیں ، اگلے سال گیس پیداوار میں بہتری نظر آرہی ہے ۔
الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ وزیراعظم الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق پیشرفت کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں ۔