کراچی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پانی کی قلت کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ معاشی ایشو ہے،اسمبلی میں پانی کے مسئلے پر تفریق دیکھی تو دلی صدمہ ہوا۔
سندھ اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کی سرزمین ہمیشہ سرسبز وشاداب تھی،اس سرزمین پر دریائے سندھ اور باقی دریاوَں کا پانی آتا تھا،پارٹیشین سے پہلے یا بعد میں پانی کے مسئلے پر کبھی جھگڑے نہیں ہوئے،1859سے 1959تک دریاوَں میں کینال بنائے جاتے رہے،سکھر بیراج بنا تو اسکے بعد بھی ہمیں مسائل تھے،1920میں انگریزوں نے سکھر بیراج بنایا جو 1932میں مکمل ہوا،بھارت نے مغربی پنجاب میں دریاوَں پر کینال بنانا شروع کیے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمارے دور میں پانی کے مسئلے پر اسمبلی ہمیشہ متحد رہی، سخت مسائل کے باوجود بھی پہلے پانی پر سب ایک تھے۔جب اپوزیشن میں تھے تب بھی محکمہ آبپاشی میں جا کر بیٹھتا تھا۔