فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 111750 روپے پر مستحکم رہی
فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 111750 روپے پر مستحکم رہی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 ڈالر کی کمی واقع ہوئی، اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1904 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 روپے اور 258 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے سے فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 12 ہزار 100 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 96 ہزار 108 روپے ہوگٸی۔