وزیراعظم عمران خان آج عوام سے ٹیلی فون پر براہِ راست بات کریں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان آج شام کو عوام سے ٹیلی فون پر براہِ راست بات کریں گے اورعوام کے لیے ٹیلی فون لائنز شام 4 بجے کھول دی جائیں گی۔
وزیراعظم عمران خان عوام کے سوالات کے جوابات دیں گے اور یہ سلسلہ ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر ایک ساتھ نشر کیا جائے گا، عوام وزیراعظم سے براہِ راست گفتگو کیلیے 051-9210809 ملا کر اُن سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان رواں سال چوتھی مرتبہ شہریوں سے براہ راست ٹیلیفونک گفتگو کریں گے۔