وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو معاون خصوصی شہزاد اکبر سے معافی مانگنے کا مشورہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شہبازگل کا کہنا تھا کہ ہر چیز پر اپنے موقف پر ڈٹے رہنا عقلمندی نہیں ہوتی۔اگر غلطی ہو جائے،کسی کو ناحق تکلیف پہنچائیں تو اس پر شرم کرنی چاہیے اورمعافی مانگنی چاہیے۔
معاون خصوصی نے مزید کہا کہ نذیر چوہان کو شہزاد اکبرکے بارے میں جھوٹی اورغلط بات نہیں کرنی چاہیے تھی،اب اگر غلطی ہوگئی ہے تو اس پر اڑے رہنے سے بہتر ہے معافی مانگیں۔