مسلم لیگ(ن ) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومتی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹ بولنے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوتی۔
نجی ٹی وی کے مطابق لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب 2018اور2019کے معاشی اعدادوشمار کا موازنہ جاری کریں،نالائق ،جھوٹی اور کرپٹ حکومت تباہ شدہ معیشت پر فخریہ بیانات دیتی ہے۔معیشت زمین بوس کرنے کے بعد جھوٹ بولنے سے ٹھیک نہیں ہوتی ۔
تحریک انصاف کی حکومت جھوٹے اعدادو شمار کے باوجود ن لیگ کے معاشی اہداف تک نہیں پہنچ سکی،مسلم لیگ ن نے پانچ سال میں 10ہزار ارب قرض لے کر ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جبکہ موجودہ حکومت نے تین سال میں 15ہزار ارب کا تاریخی قرض لے کر ایک نئی اینٹ لگائی ہے۔
مسلم لیگ ن کی حکومت کے آخری سال میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تین ہزار 842ارب کی وصولیاں کی تھیں جبکہ رواں برس 4500ارب کا ہدف پورا نہیں ہو سکا۔