وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ الیکشن میں عوام جس کو ووٹ دیں اسے تسلیم کیا جائے ، میرا ایک کرپٹ وزیر آج وزیر اعظم پاکستان کیساتھ مل کرایماندار ہو گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اوران کے حواری کہتے ہیں آزاد کشمیر سے کرپٹ حکومت ختم کریں گے ، عمران خان صاحب الٹا لٹک کرآجائیں تو بھی آزاد کشمیر صوبہ نہیں بن سکتا۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں مرضی کا الیکشن چاہتی ہے ،الیکٹرانک ووٹنگ کا تجربہ آزاد کشمیر میں نہیں ہو سکتا، ہمارے لوگوں کو توڑ کریہ کیسی تبدیلی لا رہے ہیں ، میر اایک کرپٹ وزیراب ایماندار ہو گیا ہے ۔