پاکستان بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب مزید 43 اموات اور دو ہزار 117 کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی) کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 779 تک پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد نولاکھ 21 ہزار 53 ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 59 ہزار 33 ہے اور 8 لاکھ 41 ہزار 241 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں نو ہزار 999 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں پانچہزار 20، خیبرپختونخوا چارہزار 73، اسلام آباد 760، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 277اور آزاد کشمیر میں 543 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔