1985 سے پہلے پاکستان کی معیشت ایشیا میں چوتھے نمبرپر تھی۔فائل فوٹو
1985 سے پہلے پاکستان کی معیشت ایشیا میں چوتھے نمبرپر تھی۔فائل فوٹو

 وزیر اعظم نے پاکستان کے پہلے گرین یورو انڈس بانڈز کا اجرا کردیا

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے پہلے گرین یورو انڈس بانڈز کا اجرا کر دیا ،  گرین یورو انڈس بانڈ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی فنانسنگ کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ گرین یورو بانڈز کیلیے چیئرمین واپڈا کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں ، بھاشا ، مہمند ڈیم منصصوبوں پر پیشرفت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، برصغیر میں آج مہنگی ترین بجلی پاکستان میں پیدا ہو رہی ہے ،ایک سے دوسرے الیکشن کی تیاری کافی نہیں ، ہماری لانگ ٹرم پلاننگ نہ ہونے سے آج بنگلہ دیش بھی ہم سے آگے نکل گیا ،1985 سے پہلے پاکستان کی معیشت ایشیا میں چوتھے نمبرپر تھی مگر 1985 کے بعد ملک پیچھے جانا شروع ہو گیا، ہر شعبے میں طویل مدتی منصوبوں کی کمی تھی،  ہمیں آج سے ہی آنی والی نسلوں کیلیے سوچنا ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم آئندہ 10 سال میں  10 ڈیمز بنانے جا رہے ہیں ،  بننے والے ڈیمز صرف پانی کی قلت کو ہی پورا نہیں کریں گے بلکہ ان سے کلین بجلی پید اہوگی ۔  2023 تک پاکستان میں 10 ارب درخت لگائیں گے،2018 سے اب تک ملک بھر میں ایک ارب درخت لگا چکے ہیں ، درخت لگانے سے ماحول پر اچھا اثر پڑے گا، آج ہم وہ چیزیں کر رہے ہیں جو پچاس سال قبل کرنی چاہئے تھی ، پاکستان کی سب سے بڑی کمزوری عمل درآمد کی ہے ، پنجاب کے تمام خاندانوں کے پاس رواں سال کے اختتام تک ہیلتھ کارڈز ہوں گے ۔

واضح رہے کہ گرین یورو انڈس بانڈ واپڈا کی جانب سے لندن اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے جاری کیا گیا ہے۔وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کے مطابق  500ملین ڈالر کی ضرورت کے مقابلے میں 3 ارب ڈالر کے لگ بھگ آفرز آئی ہیں۔