سینئر صحافی اور تجزیہ نگار حامد میر گزشتہ کئی دنوں سے خبروں میں ہیں اوراب جنگ گروپ سے وابستہ صحافی نے انکشاف کیا ہے کہ جیو پر حامد میر پر پابندی عائد کردی گئی ، کپیٹل ٹاک اب حامد میر کے بغیر ہوگا۔حامد میر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان کے لیے یہ کوئی نیا نہیں، ہرطرح کے نتائج کیلیے تیار ہیں کیونکہ اب ان کی فیملی کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
کیپٹل ٹالک اب حامد میر کے بغیر ہو گا۔ جیو پر حامد میر پر پابندی عائد
— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) May 31, 2021
وسیم عباسی نے مزید لکھا کہ حامد میر صرف شو سے الگ ہوئے لیکن وہ جنگ گروپ کا حصہ رہیں گے، عارضی طورپر ان کے پروگرام کی میزبانی محمد جنید یا کراچی میں موجود کوئی دوسرا اینکرکرے گا۔ ابتدائی طورپر حامد میر پر پابندی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور نہ ہی یہ بتایا گیا کہ ٹی وی انتظامیہ کا ذاتی فیصلہ ہے یا کسی دوسرے ادارے کی ہدایت پرایسا کیا گیا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ کوئی کچھ بھی کہے حامد میر پاکستان کا ایسا بڑا نام ہیں جو کئی صدوراور وزرائے اعظم سے زیادہ مشہور ہیں۔ ان کا پروگرام پاکستان کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا شو ہے۔ان کی شو میں غیر موجودگی دنیا میں بڑی خبر کے طور پر دیکھی جائے گی۔
شاید انہیں اس طرح کی بات نہیں کرنا چاہیے تھی تاہم کوئی کچھ بھی کہے حامد میر پاکستان کا ایسا بڑا نام ہیں جو کئی صدور اور وزرائے اعظم سے زیادہ مشہور ہیں۔
ان کا پروگرام پاکستان کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا شو ہے۔ان کی شو میں غیر موجودگی دنیا میں بڑی خبر کے طور پر دیکھی جائے گی۔— Waseem Abbasi (@Wabbasi007) May 31, 2021