یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو
یہ حکومت جعلسازی سے آئی ہے ہر کام میں جعلسازی کرتی ہے ۔فائل فوٹو

وزیر اعظم صرف چندہ لینا جانتے ہیں۔ احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نےچند روز سے پی آر مہم شروع کر رکھی ہے جس کیلیے 5 ارب روپے خرچ کیے گئے ہیں ، جھوٹی مہم سے بتایا جا رہا ہے کہ پاکستانی معیشت جنت کی معیشت بن چکی ہے ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم صرف چندہ لینا اور درس دینا جانتے ہیں ، ہم نے 11ہویں پانچ سالہ منصوبے میں اہداف حاصل کئے ، ہم بارہواں پانچ سالہ منصوبہ 2018 سے 2023 دے کرگئے تھے ، عالمی رہنماؤں نے بارہویں پانچ سالہ منصوبے کو پاکستان کی ترقی کا زینہ قرار دیا تھا، تین سال ہو گئے یہ حکومت پانچ سالہ منصوبہ شروع نہ کر سکی ،عمران خان صاحب لانگ ٹرم منصوبہ بندی مسلم لیگ ن کی حکومت نے کی ۔

احسن اقبال نے کہا کہ آپ  مڈ ٹرم منصوبہ مکمل نہیں کر سکے ، لانگ ٹرم کیا پلان کرنا ، 2014 میں آپ نے ہماری حکومت کو گرانے کی کوشش کی، آپ نے بار بار دھرنے دیے ، آپ دشمن لابی کا آلہ کار بن چکے ہیں،آپ جھوٹ بولتے ہیں کہ آپ نے قرضے واپس کیے، آپ نے الٹا 13 ہزارارب کا نیا بوجھ پاکستانی قوم پرلادا۔وزیر اعظم اور ان کے مشیر ڈھٹائی سے کہتے ہیں معشیت کو چار چاند لگ گئے ۔