چیئرمین سی پی اتھارٹی لیفتیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ گوادر پورٹ مکمل فعال ہے جبکہ گوادر سٹی کا ماسٹر پلان بھی منظور ہو چکا ہے ، اب ہم گوادر پورٹ فیز ٹو کی تیاری کر رہے ہیں ۔
عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے نوکریاں فراہم کرنے اور ووکیشنل ٹریننگ پر بھی زور دیا ہے ، گوادر سٹی کا ماسٹر پلان منظوری کے بعد عملدرآمد کے مرحلے میں ہے، گوادرکی ترقی میں آنے والے وقت میں تیزی نظرآئے گی،ایم 8 کا ایک سیکشن رہ گی اتھا جو متبادل راستہ ہے، اس پر بھی کام جاری ہے ۔
چئیرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ ماضی میں جنوبی بلوچستان کے علاقے نظر انداز ہوتے رہے لیکن اب یہاں سڑکیں بن رہی ہیں ، چین کے تعاون سے ہسپتال بھی بن رہا ہے ، زراعت کا پلان سی پیک فیز ٹو کا حصہ ہے جس سلسلے میں یہاں کے کسانوں کیساتھ ملاقات بھی ہے ،ماہی گیروں کے مسائل بھی حل کئے جائیں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos