ہم وہ کام کررہے ہیں جو ا سکروٹنی کمیٹی ساڑھے 3 سال میں نہ کرسکی۔فائل فوٹو
ہم وہ کام کررہے ہیں جو ا سکروٹنی کمیٹی ساڑھے 3 سال میں نہ کرسکی۔فائل فوٹو

غیر ملکی فنڈنگ کیس۔بلی تھیلے سے باہر آچکی ہے۔ اکبر ایس بابر

پاکستان تحریک انصاف کے سابق عہدیدار اکبر ایس بابر نے کہا ہے اسکروٹنی کمیٹی الیکشن کمیشن کے فیصلہ کیخلاف ہم سے حقائق چھپا رہی ہے.

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبرایس بابر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کے معاملے پر بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات کیوں چھپائی جارہی ہیں؟

اکبرایس بابر نے کہا کہ ہم وہ کام کررہے ہیں جو ا سکروٹنی کمیٹی ساڑھے 3 سال میں نہ کرسکی۔ بلی تھیلے سے باہر آچکی ہے، ہم معاملے کے تہہ تک پہنچ چکے ہیں، گھٹن کا ماحول زیادہ دیر نہیں چلے گا، سچائی سامنے آنے والی ہے۔

خیال رہے کہ اکبرایس بابر نے اسکروٹنی کمیٹی سے پی ٹی آئی کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کا ریکارڈ فراہم کر نے کی درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کر رکھی ہے۔