کراچی: عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 1 ڈالر کی کمی جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1 ڈالر کی کمی سے 1903 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے سے فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 12 ہزار 300 اور فی دس گرام سونے کی قیمت 96 ہزار 280 روپے ہوگٸی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1480روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1268.86 روپے پر مستحکم رہی۔