حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے سیاست پر پابندی ہے ۔ مولانا عبدالغفور حیدری

 حکمرانوں کو آئینہ دکھائیں تو وہ مشتعل ہو کر مارپیٹ پر اتر آتے ہیں.لاہور میں میڈیا سے گفتگو

               
June 1, 2021 · اہم خبریں, قومی
حکمران اخلاقی طور پر حکومت کرنے کا جواز کھو بیٹھے ہیں۔فائل فوٹو

حکمران اخلاقی طور پر حکومت کرنے کا جواز کھو بیٹھے ہیں۔فائل فوٹو

جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ موجودہ فاشسٹ حکومت جب سے اقتدار میں آئی ہے سیاست پر پابندی ہے ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ  حکمرانوں کو آئینہ دکھائیں تو وہ مشتعل ہو کر مارپیٹ پر اتر آتے ہیں ، پی ڈی ایم تحریک میں سینیٹ انتخابات، ماہ رمضان اور گرمی کی وجہ سے تعطل آیا ۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پی ڈی ایم 4 جولائی سے سوات، کراچی اور پھر ڈویژن کی سطح پر جلسے کرے گی، جہانگیر ترین سے رابطے کا فیصلہ پی ڈی ایم کی قیادت کرے گی ۔