سندھ ہائیکورٹ نے قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس یوسف علی سید پر مشتمل دو رکنی بینچ نے قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق رکن قومی اسمبلی ملزم علی وزیر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے رکن قومی اسمبلی ملزم علی وزیر کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ پولیس چالان میں کہا گیا کہ رکن قومی اسمبلی ملزم علی وزیر نے جلسے سے خطاب میں قومی اداروں کیخلاف تقریر کی۔
ملزم علی وزیر اور پی ٹی ایم رہنماؤں کیخلاف سہراب گوٹھ تھانے میں بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔