پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج‘وزیراعظم کے گھر جانے والا راستہ بند کردیا

پیراشوٹرز اور سرمایہ داروں کو آزادکشمیر میں ٹکٹس دیے گئے، پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کے غلط فیصلے کو قبول نہیں کیا جا سکتا، مظاہرین

               
June 1, 2021 · اہم خبریں, قومی
سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات کررہے ہیں اور نئے قوانین بنا رہے ہیں۔فائل فوٹو

سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات کررہے ہیں اور نئے قوانین بنا رہے ہیں۔فائل فوٹو

اسلام آباد: آزاد کشمیر انتخابات میں نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کرنے کے خلاف پی ٹی آئی ورکرز اسلام آباد میں جمع ہو گئے۔
پی ٹی آئی کارکنوں نے وزیراعظم عمران خان کے گھر بنی گالہ جانے والا راستہ بند کر دیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے ٹکٹوں کی غیر مساوی تقسیم کے خلاف نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے کہا کہ پیراشوٹرز اور سرمایہ داروں کو آزادکشمیر میں ٹکٹس دئیے گئے، پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ کے غلط فیصلے کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔ مظاہرین نے کشمیر میں الیکٹیبلز کی سیاست نامنظور کے نعرے بھی لگائے۔