30 اپریل تا 30 مئی کورونا سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں1539افراد جان سے گئے، خیبر پختونخوامیں 769 اور سندھ میں 394 افراد جاں بحق ہوئے، این سی او سی
30 اپریل تا 30 مئی کورونا سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں1539افراد جان سے گئے، خیبر پختونخوامیں 769 اور سندھ میں 394 افراد جاں بحق ہوئے، این سی او سی

ملک میں ایک ماہ کے دوران کورونا سے 2ہزار893 اموات،96 ہزار مریض

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نےگذشتہ ایک ماہ کے دوران کورونا وائرس کے حوالے سے اعداد وشمار جاری کردیے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 30 اپریل سے 30 مئی کے دوران کورونا سے 2 ہزار 893 اموات ہوئیں اور96 ہزار 305 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
این سی او سی کے مطابق ایک ماہ کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں1539افراد جان سے گئے، خیبر پختونخوامیں 769 اور سندھ میں 394 افراد جاں بحق ہوئے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد میں 79 اور آزاد کشمیر میں 68 افراد جاں بحق ہوئے۔
ایک ماہ میں پنجاب میں 36 ہزار 928 افراد، سندھ میں 35 ہزار 19 افراد، کے پی میں 14 ہزار 409 افراد، بلوچستان میں 2 ہزار849 افراد جب کہ اسلام آباد میں 5 ہزار7 سو انسٹھ افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔