زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو

ڈرامے کی عکسبندی یااصلی فائرنگ۔6 افراد زخمی

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان شجاعت میں گھر میں سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرتے ہوئے چھ افراد کو زخمی کر دیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے فائرنگ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران کی گئی جس سے چھ افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلیے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیاہے جبکہ پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا ۔

زخمیوں میں محمد یوسف، محمدزاہد ، محمد شہزاد ، محمد اکبر شامل ہیں ۔ ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہناتھا کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، زخمیوں کے چہرے اور بازوﺅں پر زخم آئے ہیں ۔