گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پلاٹ پر تعمیرات کو فوری ختم کرایا جائے۔فائل فوٹو
گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پلاٹ پر تعمیرات کو فوری ختم کرایا جائے۔فائل فوٹو

کتنے کتوں کو ویکسین لگائی گئی؟ سندھ ہائیکورٹ نے تفصیلات طلب کرلیں

سندھ ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا جبکہ مقامی حکومت کو کتوں کے کاٹنے سے متعلق ہیلپ لائن فوری فعال کرنے کی ہدایت بھی کردی۔
سندھ ہائیکورٹ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات کی روک تھام اور ویکسین کی عدم فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔
کنٹونمنٹ بورڈز کے وکلا نے بتایا کہ کنٹونمنٹ بورڈ ایریاز میں کتوں کو ویکسنیٹ کیا جارہا ہے۔
عدالت نے ہیلپ لائن کو عوام کیلئے عام نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس امجد سہتو نے کہاکہ 11 ہندسوں کا نمبر بنا دیا، کسے یاد ہوگا ؟
عدالت نے ایڈیشنل سیکرٹری سے پوچھاکہ آوارہ کتوں کی ویکسی نیشن سے متعلق قوانین کتنے دنوں میں نوٹیفائی ہو جائیں گے؟ 8 سال بعد یہ قوانین بنے ہیں۔
عدالت نے استفسار کیا کہ حکومت سندھ کتوں کو پکڑ رہی ہے یا ویکسین لگارہی ہے؟ اب تک کتنے کتوں کو ویکسی نیٹ کیاگیا۔
عدالت نے اس حوالے سے تفصیلات طلب کرلیں۔