تمام زخمیوں کواےآروی ویکسین لگادی گئی ہے ، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، چانڈکا ہسپتال ذرائع
تمام زخمیوں کواےآروی ویکسین لگادی گئی ہے ، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، چانڈکا ہسپتال ذرائع

لاڑکانہ میں آوارہ کتوں نے7 بچوں سمیت 12 افراد کو کاٹ لیا

لاڑکانہ کے گوٹھ صدیق آبادمیں آوارہ کتوں نے7 بچوں سمیت 12 افراد کو کاٹ لیا۔
لاڑکانہ کےقریب گوٹھ صدیق آبادمیں کتوں نے حملہ کرکے 12 افراد کو زخمی کردیا جس میں 7 بچے بھی شامل ہیں ۔
چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال کے اے آر وی سینٹر کے انچارج ڈاکٹر وکاش کے مطابق تمام زخمیوں کواےآروی ویکسین لگادی گئی ہے ، ان کی حالت خطرےسےباہرہے اور ویکسین لگوانےکے بعد متاثرہ افراد کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔
گوٹھ صدیق آباد کے ایک متاثرہ بچے کے والد ابراہیم کا کہنا ہے کہ گوٹھ میں پاگل کتوں کی تعداد بڑھ جانے کے باوجود انہیں مارنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے دیہاتی خوف و ہراس کا شکار ہیں۔