پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے 600 سے زائد ملازمین نے بھی پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس کے مسودے کو مسترد کردیا۔
پیمرا ملازمین کی جانب سے وفاقی وزارت اطلاعات کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ پیمرا اور دیگر اداروں کے ہوتے ہوئےکسی نئی اتھارٹی کی ضرورت نہیں، نئے آرڈیننس سے پیمرا کے ساڑھے 600 ملازمین کا مستقبل خطرے میں پڑگیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پیمرا نے آج تک وفاقی حکومت سے ایک پیسہ نہیں لیا، مجوزہ آرڈیننس جاری ہونے سے ریگولیٹری نظام کی خودمختاری مکمل طور پر ختم ہوجائےگی۔
پیمرا ملازمین نے مطالبہ کیا ہےکہ وفاقی حکومت نئے ادارے بنانےکے بجائے پیمرا کو با اختیار بنائے۔