پسند کی شادی کرنے والا فراز اپنی بیوی کے ہمراہ ضمانت کیلیے عدالت آیا تھا
پسند کی شادی کرنے والا فراز اپنی بیوی کے ہمراہ ضمانت کیلیے عدالت آیا تھا

گرفتاری سے بچنے کیلیے برقع پہن کر عدالت آنے والا نوجوان پکڑا گیا

لاہور میں گرفتاری سے بچنے کیلیے برقع پہن کر عدالت آنے والا نوجوان پکڑا گیا۔
پسند کی شادی کرنے والا فراز اپنی بیوی کے ہمراہ ضمانت کیلیے عدالت آیا تھا تو پولیس نے مشکوک سمجھ کر چیک کیا تو پکڑا گیا۔
پولیس کے مطابق لڑکی کے والدین نے نوجوان پر بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا ہوا ہے جس پر نوجوان عبوری ضمانت کرانے کیلئے عدالت برقع پہن کرآیا تھا۔
ملزم فراز کا کہنا ہے کہ لڑکی کے ورثا سے بچنے کیلئے برقع استعمال کیا۔